- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
امید ہے جے آئی ٹی ارشد شریف قتل کیس میں دل جوئی سے کام کرے گی، سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی 8 دسمبر کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ارشد شریف قتل کیس کیلئے بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن پیش کیا۔
حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی معاونت کیلئے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی اور ایس ایچ او تھانہ رمنا سمیت افسران پر مشتمل ٹیم بھی ہوگی، وزارت خارجہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی نیروبی میں معاونت کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی ہے جس میں مزید سفارتی اقدامات بارے بھی بتایا گیا ہے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو اسپیشل جے ائی ٹی کی معاونت بارے آگاہ کیا، توقع ہے مختلف ممالک سے شواہد اور بیانات اکٹھے کرنے کے کیلئے جے آئی ٹی دل جوئی سے کام کرے گی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے کیس جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کیا جا رہا ہے، کسی بھی مشکل یا رکاوٹ آنے پر ٹیم براہ راست چیف جسٹس آفس کو تحریری طور پر آگاہ کرے گی، توقع ہے جے ائی ٹی تحقیقات سے متعلق عبوری رپورٹس بھی وقتا فوقتاً ان چیمبرز جمع کروائے گی، پہلی عبوری رپورٹ آئندہ سماعت سے پہلے جمع کروائی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔