سندھ کی گندم کھانے والے چوہے سیلاب متاثرین کی امداد پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں، علی زید ی

ویب ڈیسک  جمعـء 9 دسمبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

  کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ کی گندم کھانے والے چوہے سیلاب متاثرین کی امداد پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ پہلے سندھ کی گندم دو ٹانگوں والے چوہے کھاجاتے تھے،آج کل چوہے سیلاب متاثرین کی امداد پر ہاتھ صاف کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم بحران حکومت کی نااہلی ہے،عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہے جبکہ سرکاری گوداموں میں گندم پڑے پڑے خراب ہورہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔