ہم جنس پرستوں کا حامی امریکی صحافی ورلڈکپ میچ کے دوران پُراسرار طور پر ہلاک
امریکی صحافی ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہلاک ہوئے، ڈاکٹرز
امریکی صحافی کو ہم جنس پرستوں کی حمایت کے باعث گراؤنڈ سے نکال دیا گیا تھا، فوٹو: فائل
قطر میں فٹبال ورلڈکپ کے میچ کے دوران رپورٹنگ کرنے والے امریکی صحافی گرانٹ واہل اچانک اپنی ڈیسک پر گر کر ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے ارجنٹائن اور نیدر لینڈ کے دوران ہونے والے میچ کی کوریج دوران امریکا کے معروف اسپورٹ جرنلسٹ گرانٹ واہل اچانک پریس باکس میں گر گئے۔
48 سالہ گرانٹ واہل کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی موت ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ اسپتال لے جانے سے قبل پیرامیڈیکل اسٹاف نے سی پی آر کا عمل بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ گرانٹ واہل اُس وقت عالمی خبروں کی زینت بنے تھے جب فٹبال ورلڈکپ کے امریکا کے میچ میں انھوں نے ہم جنس پرستوں سے اظہار یکجہتی کے لیے LGBTQ شرٹ پہنی تھی۔ جس پر سیکیورٹی اسٹاف نے انھیں گراؤنڈ سے بھی باہر نکال دیا تھا۔
امریکی صحافی گرانٹ واہل کے ہم جنس پرست بھائی ایرک واہل نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ میرے بھائی نے میرے کہنے پر ہم جنس پرست ٹی شرٹ پہنی تھی جس پر اسے قتل کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔
امریکی صحافی کے ہم جنس پرست بھائی ایرک واہل نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی کی موت طبعی نہیں۔ وہ بالکل صحت مند تھا اور ان کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے۔
تاہم رواں ہفتے امریکی صحافی نے کئی پلیٹ فارمز پر کہا تھا کہ وہ خود کو بیمار محسوس کر رہے ہیں اور ہفتے کے آغاز میں ہیانھوں نے سب اسٹیک نیوز لیٹر میں لکھا تھا کہ میرا جسم آخرکار مجھ پر ٹوٹ پڑا۔ سینے پر بوجھ لگتا ہے۔ تین ہفتوں کی کم نیند، زیادہ تناؤ اور بہت سارے کام کی وجہ سے ایسا ہوسکتا ہے۔