سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو جینے نہیں دیں گے مراد علی شاہ

سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کیلیے تیار ہے، وزیراعلیٰ


ویب ڈیسک December 10, 2022
(فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو جینے نہیں دیں گے۔

ٹھٹہ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلیے 15 جنوری کی تاریخ دی ہے جس کے لیے صوبائی حکومت تیار ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، یہ لوگ ووٹ لیتے ہیں اور پھر اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتے ہیں اور جب استعفوں کی تصدیق کیلیے اراکین کو اسپیکر بلاتا ہے تو یہ جاتے نہیں البتہ تنخواہیں لیتے ہیں۔

مقبول خبریں