- اسلام آباد کے تفریحی پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- ڈی ایس پی کو تھپڑ مارنے والی خاتون نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی
- فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ
بھارتی عوام نے مجھے سوچ سے زیادہ پیار دیا، علی ظفر

پاکستان میں میعاری کام ہورہاہے،جلد ہی ہم بھارتی فنکاروں کو کاسٹ کرینگے، علی ظفر فوٹو: فائل
کراچی: اداکار وگ لوکارعلی ظفرکراچی پہنچ گئے وہ اپنے نجی دورے پرکراچی آئے ہیں۔
گزشتہ روزنمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے علی ظفرکا کہناتھاکہ بھارتی عوام نے مجھے اتنا پیار دیاکہ میں سوچ بھی نہیں سکتاتھا، پاکستان میں معیاری کام ہورہاہے،جلد ہی ہم بھارتی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کریں گے۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ فلم ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ کا رسپانس مجھے انڈیااورپاکستان سے بہت اچھاملا ہے،اس فلم میں تمام فنکاروں نے میرے ساتھ تعاون کیاہے۔
ایک سوال کے جواب میں علی ظفرکاکہناتھا کہ میں اپنی آنے والی فلم ’’کل دل ‘‘کے لیے مزید محنت کررہا ہوں۔ فلم’کل دل‘میں میرے ساتھ گوندا،رنویرسنگھ، رانی مکھرجی اور پریتنی چوپڑا جیسے بڑے فنکار ہیں ویسے تو تمام ہی فنکاراپنے طورپرمعیاری کام کررہے ہیں مگرمیں اپنی خوبیوں اور خامیوں پر نظر رکھتا ہوں۔ ان کامزیدکہناتھاکہ جلدوہ وقت بھی آئے گاکہ ہم بھارتی فنکاروں کواپنی فلموں میں کاسٹ کرینگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔