میٹرک کے پیپرز آج سے ہوں گے، امتحانات میں 3 لاکھ 25 ہزار امیدوار شریک ہونگے

اسٹاف رپورٹر  بدھ 2 اپريل 2014
19ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں، شہر میں133امتحانی مراکزکوحساس قرار دیا گیا ہے، دفعہ 144 لگا دی گئی۔ فوٹو: فائل

19ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں، شہر میں133امتحانی مراکزکوحساس قرار دیا گیا ہے، دفعہ 144 لگا دی گئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت میٹرک کے سالا نہ امتحانات آج سے شروع ہورہے ہیں، ثانوی تعلیمی بورڈکی جانب سے امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

نویں اوردسویں سائنس گروپ کے امتحانات صبح کے اوقات میں 9سے 12بجے تک جبکہ میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر 2سے 5 بجے شام تک جاری رہیں گے ، کراچی کے تمام ٹاؤنز میں قائم امتحانی مراکز میں 19 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو بورڈ افسران پر مشتمل ہیں یہ ٹیمیں اپنے اپنے متعلقہ ٹاؤن میں منعقدکیے جانے والے امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی، امتحانات میں مجموعی طور پر 325000طلبہ و طالبات شریک ہورہے ہیں جن کے لیے شہر کے 295سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، میٹر ک سائنس کے امتحانات میں 137708 طلبا شریک ہورہے ہیں جن میں 76701طلبہ اور 61007 طالبات شامل ہیں، اسی طرح نویں سائنس گروپ میں 136075امیدوار شریک ہوں گے جن میں 74937 بوائز اور 61138گرلز ہونگی۔

مزید براں دسویں جنرل گروپ ریگولر میں 14674طلبا شریک ہونگے جن میں 4058طلبہ اور 10616 طالبات ہونگی ، نویں جنرل گروپ کے ریگولر کے امتحانات میں 18239امیدوار شریک ہونگے جن میں 4356طلبہ اور 13883طالبات ہیں ، علاوہ ازیں نویں اور دسویں جنرل گروپ (پرائیویٹ ) کے امتحان میں 17569 امیدوارشریک ہوں گے جن میں 11176طلبہ اور 6393 طالبات ہیں، اس موقع پر شہر میں133امتحانی مراکزکو حساس قرار دیا گیا ہے ، امتحانات میں 19اسپیشل ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں جو امتحانی مراکز کا دورہ کریںگی  امتحانی مراکز میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے ،مراکز میں طلباکے موبائل فون لانے پر پابند ی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔