مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی

ویب ڈیسک  منگل 13 دسمبر 2022
فٹبالر تنخواہ ٹیم کے عملے اور اپنے آبائی علاقے مراکش میں غریب خاندانوں کو دے دیتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

فٹبالر تنخواہ ٹیم کے عملے اور اپنے آبائی علاقے مراکش میں غریب خاندانوں کو دے دیتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: مراکش کی ٹیم کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے فیفا ورلڈکپ میں ملنے والے 3 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کو غریبوں میں تقسیم کردیا۔

امریکی خبررساں ایجنسی سے تعلق رکھنے والے مراکش کے ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ مراکشی ٹیم کے اسٹائیکر حکیم زیچ نے سال 2015 سے اب تک نیشنل ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔

صحافی خالد بیدون سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ زیچ اپنی تنخواہ ٹیم کے عملے اور اپنے آبائی علاقے مراکش میں غریب خاندانوں کو دے دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ کیا مراکش کی فٹبال ٹیم تارکین وطن پر مشتمل ہے؟

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی سے نئی تاریخ رقم کرنے والی پوری مراکشی ٹیم تارکین وطن پر مشتمل ہے، اسکواڈ میں شامل تمام 26 کھلاڑیوں کی پیدائش ملک سے باہر ہوئی ہے، ان کا تعلق مختلف یورپی ممالک سے ہے۔

مراکش کا سیمی فائنل تک حیران کن سفر

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ کروشیا اور مراکش تاریخ رقم کرسکتے ہیں؟

مراکش نے اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں مراکش نے سنسنی پھیلاتے ہوئے بیلجیم کو 0-2 سے شکست دیدی جبکہ اگلے میچ میں کینیڈا 1-2 سے ہرایا۔سابق عالمی چیمپیئن اسپین کو 0-3 سے پنلٹی پر شکست دیکر اپ سیٹ کیا اور پھر کواٹر فائنل میں رونالڈ کا ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے پرتگال کو 0-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

https://twitter.com/KhaledBeydoun/status/1601061297743089664

https://twitter.com/KhaledBeydoun/status/1601843716439871492

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔