اسمبلیاں تحلیل کی تاریخ کا اعلان 20 دسمبر سے قبل کردیں گے، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 13 دسمبر 2022
اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے میں ق لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں، چیئرمین تحریک انصاف (فوٹو : فائل)

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے میں ق لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں، چیئرمین تحریک انصاف (فوٹو : فائل)

 لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر ق لیگ اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں، 20 دسمبر سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس معنقد ہوا۔ دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز نے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے، ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، ق لیگ اہم اتحادی ہے انھیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پی ڈیم ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

دریں اثنا اسپیکر پنجاب سبطین خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کردی ہے جلد اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔