ارشد شریف قتل کیس جے آئی ٹی نے بیانات قلم بند کرنے کیلیے فہرست مرتب کرلی
جے آئی ٹی افسران کی ارشد شریف کی والدہ سے طبیعت ناسازی کے باعث ملاقات نہیں ہوسکی
سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائی جانے والی ارشد شریف قتل کیس کی جے آئی ٹی نے شہادتیں قلم بند کرنے کے لیے فہرست مرتب کرلی جبکہ تفتیشی افسران طبیعت ناسازی کی وجہ سے مقتول صحافی کی والدہ سے ملاقات نہ کرسکے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ارشد شریف کیس کی جے آئی ٹی کی تیسری میٹنگ ہوئی جس میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے ایس جے آئی ٹی کی ملاقات ہوئی اور مرتب رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق جے آئی ٹی نے بیانات قلمبند کرنے کےلیے فہرست مرتب کر لی جبکہ شہادتیں قلمبند کرنے کےلیےمزید افراد کو کل طلب کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ارشد شریف کی والدہ سے خرابی صحت کے باعث ایس جے آئی ٹی کی ملاقات آج ممکن نہ ہوسکی۔
مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، جے آئی ٹی کا مقتول کی والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ
پولیس نے بتایا کہ گواہوں کے بیانات اور شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ جے آئی ٹی نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔