- یوم جمہوریت پر صدر مملکت نے پیغام جاری کردیا
- آئینی ترامیم و عدالتی اصلاحات؛ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- "ڈومیسٹک کرکٹ میں کوہلی کا کپتان تھا" بھارتی سیاستدان کا دعویٰ
- میچ میں احتجاج کی دھمکی؛ جے شاہ نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی
- ریاستی بحران پیدا ہو چکا، اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ملک کے لیے نقصان دہ، ایکسپریس فورم
- ٹائپ 2 ذیا بیطس کی دوا ٹائپ 1 کے لیے بھی مفید قرار
- واٹس ایپ کا یہ فیچر آپ کی تصاویر لیک کر سکتا ہے
- 20 برس تک ایک ہی نمبر استعمال کرنیوالے شخص نے لاٹری جیت لی
- جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ چین، اسٹرٹیجک تعاون پر اظہار اطمینان
- جولائی تا ستمبر: پی ایس ڈی پی فنڈز کا اجرا کردیا گیا
- آئی ایم ایف سے قرض معاہدے کی اصل قیمت بہت بڑی ہے، شہباز رانا
- وفاقی کابینہ آج آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے گی
- چیمبر آف کامرس نے نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان کر دیا
- اے ڈی بی کی نظام تعلیم کی اصلاح کیلیے بھارتی اسکیم اپنانے کی تجویز
- سپریم کورٹ وضاحت کے بعد آئینی ترمیم کا مستقبل دھندلا گیا
- ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت کوفروغ ملے گا ،وزیر خزانہ
- بیلسٹک میزائل پروگرام، پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا
- پاکستان کے عالمی بانڈز کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان
- شاہین تھری، ابابیل بہترین صلاحیتوں کے حامل میزائل، بی بی سی
- وزارت تجارت ہاؤسنگ سمیت مزید 5 وزارتوں، ڈویژنز کی رائٹ سائزنگ کا فیصلہ
فرنس آئل کی طلب میں کمی، اٹک ریفائنری عارضی بند
کراچی: موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں ریفائنریوں کے لیے بھی مشکل وقت شروع ہوگیا جب کہ گرمی کم ہوتے ہی فرنس آئل کی طلب بھی کم ہوگئی جس کے نتیجے میں اٹک ریفائنری نے جزوی شٹ ڈائون کا اعلان کردیا۔
اٹک ریفائنری کی یومیہ پروسیسنگ گنجائش 53,400بیرل ہے، اس کے شٹ ڈائون کے نتیجے میں توانائی کے جاری بحران میں مزید شدت آجانے کا خدشہ ہے۔
’’اے آر ایل‘‘ کے کمپنی سیکرٹری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ اٹک ریفائنری کا مرکزی ڈسٹلیشن یونٹ لگ بھگ 8روز کے لیے بند کیا جارہا ہے، جس کی وجہ فرنس فیول آئل کی طلب میں کمی ہے۔ مذکورہ عرصے کے دوران ریفائنری اپنی مکمل گنجائش کے 35فیصد کے لگ بھگ آپریشن جاری رکھے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ موجودہ طلب کو پوری کرنے کے لیے مناسب مقدار میں تمام پروڈکٹس کا اسٹاک موجود ہے۔ اس دوران معمول کی مینٹی ننس سے متعلق سرگرمیاں بھی رو بہ عمل لائی جائیں گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں کام کرنے والی دیگر چار ریفائنریز کی بھی عارضی یا جزوی بندش کا خطرہ ہے کیونکہ گزشتہ 4-5برس کے دوران ایسا ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ریفائنریوں کی جزوی بندش کے نتیجے میں پٹرول اور ڈیزل جیسی دیگر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔
فرنس آئل زیادہ تر بجلی بنانے والے پاور پلانٹس میں استعمال ہوتا ہے لیکن موسم سرما میں طلب کم ہوتے ہی حکومت نے مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنانا بند کردی، جس کے باعث فرنس آئل کی طلب میں بھی نمایاں کمی آگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔