ایل سیز نہ کھلیں توادویات کا بحران آ سکتا ہے، وزارت صحت

این این آئی  بدھ 14 دسمبر 2022
دوا ساز فیکٹریوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے، وفاقئ وزارت صحت (فوٹو : فائل)

دوا ساز فیکٹریوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے، وفاقئ وزارت صحت (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت نے کہا کہ خام مال کی درآمد کیلیے ایل سیز نہ کھلیں توادویات کا بحران آ سکتا ہے۔

وفاقی وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے کہ خام مال کی درآمد کیلیے ایل سیز نہ کھلیں توادویات کا بحران آ سکتا ہے جب کہ دوا ساز فیکٹریوں کے پاس اب صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔

خط ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر لکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔