ڈی آئی خان؛ دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 14 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

ڈی آئی خان: یارک ٹول پلازہ پر رات گئے دہشت گردوں کے حملے سے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان کے مطابق ٹول پلازہ پر نصب کیمروں سے گروپ کی شناخت میں آسانی ہوگی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔