- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
- کراچی؛ بیوی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
- وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
- نواز شریف پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان
- ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مانگ لیے
- پلیئرز امیج رائٹس، فیکا نے معاوضہ مانگ لیا
- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
کابل حملے کے بعد چین کا اپنے شہریوں کو افغانستان فوری چھوڑنے کا مشورہ

کابل میں پیر کے روز چینی ہوٹل پر حملہ کیا گیا تھا (فوٹو اے پی)
بیجنگ .: چین نے اپنے شہریوں کو افغانستان فوری طور پر چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے افغانستان سے نکل جائیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں ایک چینی ہوٹل پر حملے کے بعد بیجنگ نے افغانستان میں موجود اپنے تمام شہریوں کے فوری نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی داعش کی جانب سے کابل میں چینی ہوٹل پر حملے کی ذمے داری قبول کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے مہمان خانے پر حملہ آور تینوں ملزمان طالبان کے ہاتھوں مارے گئے
چین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل میں ہونے والے حملے میں 5 چینی شہری زخمی ہوئے۔ ہوٹل پر دہشت گردی کے واقعے کو کو انتہائی شدید کارروائی قرار دیتے ہوئے چینی دفتر خارجہ نے کہا افغان حکام سے واقعے کی جلد تحقیقات اور افغانستان میں چینی شہریوں، اداروں و املاک کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان چینی وزرت خارجہ وانگ وینبن کے مطابق افغانستان میں سلامتی کی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے ہم وہاں موجود اپنے شہریوں کو جلد از جلد افغانستان سے نکلنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ قبل ازیں افغان دارالحکومت کابل میں چینی سفارت خانے نے حملے کے متاثرین کے علاج، رہائش اور دیگر معاملات نمٹانے کے لیے اپنی ایک ٹیم کو حملے کے مقام پر بھیجا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کا انخلا مالی مشکلات کا شکار افغانستان کے لیے نقصان کا سبب بن سکتا ہے جب کہ افغان حکومت پہلے ہی معاشی طور پر پریشان اور معیشت کو بچانے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔