- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
- عمران فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ
- عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
- فرانسیسی فٹبالر کیلان ایمباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل
- 9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار
- صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت
مسجد سے مماثلت؛ انتہا پسند ہندوؤں کی فرمائش پر بھارتی ریلوے اسٹیشن کا رنگ تبدیل

انتہا پسندوں کے دباؤ پر ریلوے اسٹیشن کا رنگ سبز سے بدل کر سفید کردیا گیا ہے (فوٹو ٹوئٹر)
بنگلور: بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے مسلم ثقافت کی علامات، تاریخی مقامات و عمارتوں کی مسماری اور نام بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
حال ہی میں بھارتی ریاست کرناٹکا میں کلبرگی ریلوے اسٹیشن پر سبز رنگ کو مسجد سے مماثلت قرار دیتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا، جس کے بعد انتظامیہ نے مجبور ہوکر سبز رنگ کو سفید سے تبدیل کردیا۔
#Hindu right wing groups demand #Kalaburgi railway station to be repainted. They allege it resembles that of a #mosque. The railway authorities had recently painted the walls green. Since the central structure is dome shaped. It resembles that of mosque they allege. #Karnataka pic.twitter.com/kd2CC4XkeY
— Imran Khan (@KeypadGuerilla) December 13, 2022
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے اسٹیشن پر سبز رنگ و روغن کروائے جانے کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالا گیا کہ سبز رنگ کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن بظاہر مسجد جیسا نظر آنے لگا ہے، لہٰذا اسے فوری تبدیل کردیا جائے۔ انتہا پسندوں کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کا رنگ بدلنے کے لیے دباؤ اتنا شدید تھا کہ انتظامیہ کو احتجاج روکنے کے لیے پولیس سے مدد طلب کرنی پڑی۔ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد سے مماثلت کی بنیاد پر ریلوے اسٹیشن کا رنگ تبدیل کروانے پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ایک ٹوئٹر صارف نے انتہا پسندانہ رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریلوے اسٹیشن کا رنگ تو بدل دیا لیکن ان درختوں کا کیا کرنا ہوگا، جو اب بھی لگے ہوئے ہیں، وہ بھی تو سبز ہیں‘‘۔ صارفین نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم مخالف مہم کو تعصب پھیلانے کا تسلسل قرار دیتے ہوئے حکومتی اداروں کو ان کے سامنے مجبور ہونے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
#Kalaburagi Railway Station repainted white after right-wing groups claim green makes it look like mosque https://t.co/bHWcSv89Sp#Karnataka #News9SouthDesk pic.twitter.com/9UjKkOgqK3
— Mahesh Chitnis (@Mahesh_Chitnis) December 13, 2022
اس سے قبل ریاست کرناٹکا ہی کے شہر میسور میں مسجد کی طرز پر بنائے گئے ایک بس اسٹاپ کو ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے دھمکی کے بعد تبدیل کردیا تھا۔
بھارت میں حکومت کی سرپرستی میں ہندو انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہا پسند تنظیمیں اور ان کے کارکن مسلم مخالف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مظالم، سرعام تشدد، جھوٹے الزام عائد کرکے مسلمانوں کا قتل عام معمول بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ مذہبی آزادیوں کی کھلی خلاف ورزی اور اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ و نفرت انگیز واقعات رپ امریکی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔