- کراچی کے شہریوں کے نام پر غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
- وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، حکومت کی گورنر راج کی تردید
- اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
- سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
- بھارتی وزیرخارجہ کے دورے سے کسی بڑے دو طرفہ بریک تھرو کا امکان نہیں ہے، حنا ربانی کھر
- بلاول نے الزام نہیں لگایا، حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کا وعدہ دہرایا، ترجمان
- سندھ کے سرکاری کالجوں میں 2025سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان،27 سال بعد سرکاری اسکول کی پہلی پوزیشن
دورہ آسٹریلیا، ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ویمنز ٹیم کا اعلان ہوگیا
لاہور: دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کیلیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جانب سے جاری کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں فاسٹ بولر ڈیانا بیگ، طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم جنوری میں آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی جبکہ آئی سی سی ویمن ٹی20 ورلڈکپ 10 سے 26 فروری تک ساؤتھ افریقہ میں منعقد ہوگا جہاں بسمہ معروف پاکستان ویمن ٹیم قیادت کے فرائض سرانجام دیں گی۔
دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کے لیے کپتان بسمہ معروف ،عالیہ ریاض،عائشہ نسیم اور ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا،غلام فاطمہ ،کائنات امتیاز ،منیبہ علی،نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،صدف شمس،سعدیہ اقبال،سدرا امین اور سدرا نواز شامل ہیں جبکہ ٹریولنگ ریزروز میں ایمن انور، جویریہ خان اور طوبی حسن اسکواڈ کے ہمراہ ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی ویمنز ٹیم کیلئے ایک بار پھر کوچ کی تلاش شروع
دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف،ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، منیبہ علی، نڈا ڈار، عمیمہ سہیل، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، سدرا آمین، سدرا نواز اور طوبی حسن شامل ہیں جبکہ ریزروز میں غلام فاطمہ ،کائنات امتیاز اور صدف شمس کے نام اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
ویمنز ٹیم کی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ بہترین ٹیموں کا انتخاب کرنے کی کوشش کی، تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ ڈیانا بیگ، طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال کی واپسی سے کمبی نیشن بہتر ہوگا۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کے ون ڈے میچز 16 ، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں 24، 26 اور 29 جنوری کو ہوں گے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم 12 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی جبکہ 15 کو آئرلینڈ، 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور 21 فروری کو انگلینڈ سے میچ شیڈولڈ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔