- کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک
- فلوریڈا: ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے
- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- خصوصی کمیٹی اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
جگہ خطرناک نہیں لوگ خطرناک ہوتے ہیں، لیاری سے متعلق کیفی خلیل کا تبصرہ
کراچی: لیاری کے رہائشی بلوچی گلوکار کیفی خلیل کا کہنا ہے کہ جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں اور وہ کہیں بھی پائے جا سکتے ہیں۔
کیفی خلیل کا ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے رہائشی علاقے لیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’ لیاری کے بارے میں لوگوں کا تاثر غلط رہا ہے اور اسے غلط سمجھا گیا ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں فن اور کھیلوں کو پسند کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے‘۔
کیفی کا کہنا تھا کہ ’بطور گلوکار لیاری کے لوگ مجھے بہت عزت دیتے ہیں انہیں یہ اچھا لگتا ہے کہ میں گلوکار ہوں اور اُن کے علاقے سے تعلق رکھتا ہوں‘۔
کنا یاری سے مشہور ہونے والے گلوکار کیفی نے کہا کہ ’لیاری ایسی جگہ نہیں ہے جو خطرناک ہو جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں اور وہ لوگ ہر جگہ پائے جا سکتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے گانے’کنا یاری‘ کے بول کراچی کے علاقے لیاری کے رہنے والے کیفی خلیل اور ایوا بی نے تحریر کیے جبکہ دونوں نے بلوچستان کے گلوکار عبدالواہاب بگٹی کے ساتھ اس گانے کو گایا جس نے خوب شہرت کمائی۔
کچھ ماہ قبل کیفی نے اپنا نیا گانا ’کہانی سنو‘ ریلیز کیا جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔