- نواز شریف جیل توڑ کر نہیں حکومت کی اجازت سے باہر گئے، نگراں وزیر اطلاعات
- شہباز شریف قائد ن لیگ کو جارحانہ بیانیے سے روکنے میں ناکام
- لورالائی میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق
- راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی
- فاطمہ قتل کیس؛ بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل
- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
- کفایت شعاری کا مشورہ؟
- بحیرہ روم کی غذائیں دماغی کمزوری کے خطرات میں کمی لاسکتی ہیں، تحقیق
- بیٹریوں اور شمسی خلیوں کی کارکردگی بہتر کرنے والی نینو ربن
- دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر
- لاہور میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے
- کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے، ٹی ڈی اے پی
- لکی مروت میں ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 افراد گرفتار

(فائل فوٹو)
کراچی: ڈیفنس میں نوجوان لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنانے والے 3 لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق ڈیفنس میں نوجوان لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنانے کے ملوث زیرحراست 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ ساحل تھانے میں درج کرکے انہیں باضابطہ گرفتارکرلیا گیا۔
منگل کی شب ڈیفنس فیز8 میں پولیس نے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانے بناتے ہوئے 3 ملزمان ناصر،عتیق مزمل احمد کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا جبکہ متاثرہ لڑکی کواسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
رات گئے پولیس نے زیرحراست 3 ملزمان کے خلاف ساحل تھانے میں زنا بالجبر کے دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ گرفتارکرلیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ساحل شاہد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی عمر 14 سال ہے اوروہ موسیٰ کالونی ناظم آباد کی رہائشی ہے اور متاثرہ لڑکی کو گرفتارملزم مزمل نے بلایا تھا اور لڑکی کونشہ آورچیز پلا کربے ہوش کر دیا تھا اورملزمان لڑکی کو گاڑی میں ڈیفنس فیز 8 لے گئے تھے جہاں گرفتار ملزم ناصر متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا جبکہ دیگر دوملزمان نے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانا تھا۔
تاہم پولیس نے بروقت پہنچ کرتینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گرفتارایک ملزم کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ایس ایچ اونے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اورگرفتارملزمان چند روز قبل ایک فوڈ فیسٹیول میں ملے جہاں ان کی دوستی ہو گئی تھی، انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان ایم اے جناح روڈ پر گاڑیوں کی ڈیکوریشن کاکام کرتے ہیں اورآپس میں دوست ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔