- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
واشنگٹن میں پاکستان کی سرکاری عمارت بیچنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اطلاعات

اگر یہ عمارت فروخت نہیں کی جاتی تو ہر ماہ ایک لاکھ ڈالر ہمیں ادائیگی کرنا پڑے گی، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستان کی سرکاری عمارت بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔
مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ 2010ء میں اس وقت کے وزیراعظم نے واشنگٹن میں پاکستان کی دو عمارتوں کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کئے تھے، ان میں سے ایک عمارت مکمل ہو چکی ہے جو کرایہ پر دینے کے لئے تیار ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت خارجہ اس حوالے سے کام کر رہی ہے، ایک عمارت مرمت نہیں ہو سکی، امریکہ نے 2018ء میں اس عمارت کا سفارتی درجہ ختم کر دیا تھا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 2019ءسے لے کر اب تک 13 لاکھ ڈالر حکومت پاکستان ان عمارتوں کے ٹیکس کی مد میں ادا کر چکی ہے، اگر یہ عمارت فروخت نہیں کی جاتی تو ہر ماہ ایک لاکھ ڈالر ہمیں ادائیگی کرنا پڑے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انٹر منسٹیریل کمیٹی نے اس عمارت کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے، شفاف طریقے سے بڈنگ ہوئی ہے جو پچھلی بڈنگ سے زیادہ ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اس عمارت کو فوری طور پر فروخت کر دیا جائے تاکہ مزید ٹیکس کی مد میں ادائیگی نہ کرنا پڑے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ فیصلے بروقت ہو جاتے تو آج کافی چیزیں بہتر ہو سکتی تھیں، 2013ءمیں پاکستان کی نوجوان نسل نے مسلم لیگ (ن) کو زیادہ ووٹ دیئے، پچھلے چار سالوں کے دوران نوجوان نسل کو صرف انتشار، فساد اور تقسیم کا شکار کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔