مداحوں کیلیے بری خبر؛ مراکش ایئرلائن کی سیمی فائنل کیلیے متعدد پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک  بدھ 14 دسمبر 2022
مراکش کی ایئرلائن نے فرانس سے سیمی فائنل کیلیے 30 اضافی پروازوں کا اعلان کیا تھا، فوٹو: فائل

مراکش کی ایئرلائن نے فرانس سے سیمی فائنل کیلیے 30 اضافی پروازوں کا اعلان کیا تھا، فوٹو: فائل

رباط: مراکش کی قومی ایئر لائن نے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے قطر جانے والے شائقین فٹبال کی متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا میزبان ملک کی جانب سے پابندیوں کے باعث کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش اور فرانس کے درمیان سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا جس کے لیے مراکش کی فٹبال فیڈریشن نے 13 ہزار ٹکٹس مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : افریقی شیروں کی دھاڑ فرانس کا دل دہلانے لگی 

ایئرلائن نے قطر میں ہونے والے سیمی فائنل کے لیے اضافی 30 پروازیں دوحہ جانے کی تصدیق بھی کی تھی تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ صرف 14 پروازیں جا سکیں گی۔ بدھ کے روز کی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فیفا ورلڈکپ؛ مراکشی فٹبال فیڈریشن کا 13 ہزار مفت ٹکٹس دینے کا اعلان

مراکش کی قومی ایئرلائن رائل ایئر ماروک کے ترجمان نے صارفین نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔

مراکشی ایئرلائن نے پروازوں کی منسوخی کو قطر کی جانب سے پابندیوں کو ٹھہرایا تاہم رائٹرز نے جب اس صورت حال پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو مراکش کی ایئرلائن اور قطر ایئر ویز نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔