تھر میں بھوک و بدحالی سے 4 بچوں سمیت مزید 5 افراد جاں بحق

ساجد بجیر  بدھ 2 اپريل 2014
حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے بھیجے جانیوالے خوراک کے پیکٹ ابھی تک سرکاری گوداموں میں سڑ رہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن/فائل

حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے بھیجے جانیوالے خوراک کے پیکٹ ابھی تک سرکاری گوداموں میں سڑ رہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن/فائل

مٹھی: تھرپارکرمیں بھوک و بدحالی نے منگل کو بھی 4 بچوں سمیت 5 افراد کی جان لے لی، 40 ہزارخاندانوں کو تاحال سرکاری امدادی گندم نہ مل سکی، جبکہ وزیراعظم کی مالی امداد کے حصول کے لیے بھی لوگ پریشان ہوتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق تھرپار کر کے قحط سے متاثرہ 4 ماہ کا بچہ پارس اور 6 روزکی بچی نے سول اسپتال حیدرآباد میں اور15 سالہ ایاز بجیرنے حیدرآباد کے نجی اسپتال میں دم توڑا۔ مٹھی سول اسپتال میں ایک سالہ بچی گوری چل بسی جبکہ تشویشناک حالت میں مٹھی سے حیدرآباد منتقل کیا جانیوالا25 سالہ نوجوان حکم راستے میں چل بسا۔ منگل کوبھی درجنوں بچوں کو اسپتالوں میں لایا گیا۔ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے بھیجے جانیوالے خوراک کے پیکٹ ابھی تک سرکاری گوداموں میں سڑ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔