- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
جامعہ کراچی کا پی ایچ ڈی پروگرام میں سال میں دوبار داخلے دینے کا فیصلہ
جامعہ کراچی کے بورڈ برائے ایڈوانس ریسرچ نے پی ایچ ڈی پروگرام میں سال میں دو مرتبہ داخلے دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کی جانب سے سن 2019 میں بھی سال میں دو مرتبہ پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے دئیے گئے تھے تاہم بعد میں اس سلسلے میں تعطل آگیا تھا۔
نمائندہ ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بدھ کو بورڈ برائے ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، اس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کی۔
علاوہ ازیں اس فیصلے کے حوالے سے اجلاس کے بعد وائس چانسلر نے “ایکسپریس” کو بتایا کہ سال کے مختلف اوقات میں طلباء و طالبات اپنا ایم فل مکمل کرکے کئی کئی ماہ تک پی ایچ ڈی میں داخلوں کا انتظار کرتے تھے اور داخلوں کا اعلان سالانہ بنیادوں پر ایم فل اور ایم ایس کے ساتھ مئی میں کیا جاتا تھا تاہم جو طلبہ پی ایچ ڈی کی ریسرچ کرنا چاہتے ہیں ان کے کئی ماہ ضائع ہوجاتے تھے لہذا اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سال میں پی ایچ ڈی کے دو سیشن ہونں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار علیحدہ سے داخلے دسمبر/ جنوری میں دیے جائیں گے جب کہ دوسری بار ایم فل/ایم ایس کے ساتھ روایتی طور پر داخلے دیے جائیں گے۔
وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ضروری ابتدائی کارروائی کے بعد جنوری میں داخلوں کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ایچ ڈی پروگرام میں سال میں دو بار داخلوں کی تجویز جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بورڈ برائے ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کو دی گئی تھی جسے تمام شعبوں کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔