- سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی میں ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ، نہانے پر پابندی
- سمندر پار پاکستانیوں کیلیے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا، اس کے فوائد کیا ہیں؟
- اللہ تعالیٰ خیر فرمائے، نواز شریف کا بجٹ پر ردعمل
- اسحاق ڈارنے سات بار بجٹ پیش کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا
- پاکستانی اداکار احسن خان کے گھر بچی کی پیدائش
- آئندہ مالی سال کا بجٹ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کی شدید نعرے بازی
- بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، چیئرمین ایف بی آر
- بجٹ میں سپریم کورٹ کے لیے 3 ارب 55 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص
- 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی حد ختم
- بینک سے 50 ہزار روپے نکلوانے والوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ
- ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ؛ امریکا کا بڑا بیان سامنے آگیا
- سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب صرف 1.85 فیصد رہا
- فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے والے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی سینیٹرز
- میٹا نے واٹس ایپ چینلز فیچر متعارف کرا دیا
- امریکا کی سعودی عرب کو توانائی کے جوہری منصوبے کیلیے مدد کی پیشکش
- الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہاب ریاض
- بجٹ میں حکومت کا نئے اسٹارٹ اپس کیلیے نوجوانوں کو قرض دینے کا فیصلہ
- ترک صدر نے پہلی بار ایک خاتون کو مرکزی بینک کا گورنر مقرر کردیا
- کراچی، ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ واپس لینے کا فیصلہ
- سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
یوٹیوب نے اب ویڈیو پروسیسنگ ٹائم کی سہولت بھی پیش کر دی

یوٹیوب نے ویڈیو پروسیسنگ وقت بتانے اور ڈیٹا کی نئی سہولیات کا اعلان کیا ہے جو اگلے ہفتے سے دستیاب ہوں گی۔ فوٹو: فائل
سان فرانسسكو: یوٹیوب نے اپنی ایپ کو بہتر بنانے کےلیے کئی اقدامات سمیت ایک اور سہولت پیش کر دی ہے جس کے تحت یوٹیوبر اپنی ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہوئے اس کی پروسیسنگ اور اَپ لوڈنگ کا وقت بھی معلوم کرسکتے ہیں۔
یہ سروس بالخصوص ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہے جو خاص وقت اور دن کو اپنی ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہیں۔ اس ضمن میں یوٹیوب اسٹوڈیو سے اب ایس ڈی، ایچ ڈی اور فورکے سمیت ہر طرح کی ریزولوشن والی ویڈیو کا پروسیس ٹائم معلوم کیا جا سکتا ہے۔
بس یہ کرنا ہوگا کہ اپ لوڈ ڈائیلاگ کے نیچے آئکن والی پٹی پر کرسر رکھیں جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی جس میں پروسیسنگ کی تازہ کیفیت اور کام مکمل ہونے کا وقت بھی سامنے ظاہر ہوجائے گا۔ تاہم اس کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے جن میں ویڈیو فارمیٹ، ویڈیو کی لمبائی، اور فی سیکنڈ فریم وغیرہ پر ہوتا ہے۔
یوٹیوب نے دوسری سہولت دی ہے کہ جیسے ہی سب سے کم ریزولوشن والی ویڈیو پروسیس ہوتی ہے وہ اَپ لوڈ ہوجائے گی اور جیسے جیسے ہائی ریزولوشن والی ویڈیو یعنی ایچ ڈی اور فورکے پروسیس ہوتی ہیں وہ اس میں جگہ بناتی جائیں گی۔ یہ تمام سہولیات چند دنوں میں دستیاب ہوں گی جبکہ اسٹوڈیو کا نیا ڈسپلے بھی بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب یوٹیوب نے ڈیٹا چینل کو مزید تفصیلی اور آسان بنانے کا اعلان بھی کیا ہے جسے ڈیٹا اسٹوریز کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں دیکھنے والوں کے رحجان، ٹریفک کی معلومات اور سرچ کی ورڈ وغیرہ بھی واضح کئے جائیں گے۔ اس کے لیے یوٹیوب نے انسائٹ پینل بھی بہتر کئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔