- 9 مئی؛ حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل
- حکومت کا اعتراض، چیف جسٹس سیمت تین ججز کو آڈیو لیکس کے بینچ سے ہٹانے کی درخواست
- مہندر سنگھ دھونی نے فینز کے لیے کون سا بڑا اعلان کردیا؟
- مقبوضہ کشمیر؛ ٹریفک حادثوں میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی
- 9 مئی کے واقعات پر خیبر پختونخوا میں 2528 افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ
- سعودی بریگیڈیئر جنرل جوان بیٹے کو بچاتے بچاتے سمندر میں ڈوب گئے
- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
- کراچی؛ بیوی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
- وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
شوہر کی مچھلیاں پکڑنے کی عادت 10 سالہ شادی کے خاتمے کی وجہ بن گئی

شوہر کی مچھلی پکڑنے کی عادت نے دس سال کی شادی کو طلاق میں بدل دیا ہے۔ فوٹو: فائل
بیجنگ: چینی خاتون نے اپنے شوہر سے عدالت کے ذریعے طلاق کی درخواست دی ہے کہ اس کے شوہر کو مچھلی پکڑنے کا جنون ہے اور وہ اہلِ خانہ کو وقت نہیں دیتا بس اپنا وقت دوستوں کے ساتھ ماہی گیری میں گزارتا ہے۔
چین کے صوبہ شینڈونگ کے جیوئے علاقے میں ’زینگ‘ نامی خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کی مچھلی پکڑنے کی لت نے پورے گھر کو تباہ کر دیا ہے۔ نہ وہ دو بچوں پر توجہ دیتا ہے، نہ گھریلو امور میں دلچسپی لیتا ہے۔ یہ وجہ ہے کہ وہ دس برس تک خوش و خرم رہنے کے بعد اب اس سے علیحدگی چاہتی ہے۔
بیوی کے مطابق شوہر ہر شام کو گھر سے نکل جاتا ہے اور گھنٹوں مچھلی پکڑنے میں گزارتا ہے۔ پھر گھر آکر بھی وہ اسمارٹ فون کو تکتا رہتا ہے۔ اس نے کہا کہ اب طلاق کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا ہے۔
’میں صبح 6 بجے اٹھتی ہوں، ناشتا بناتی ہوں، دو بچوں کو اسکول بھیج کر کام پر جاتی ہوں۔ روزانہ گھر کی صفائی، جھاڑو اور برتن کرتی ہوں۔ پھر بچوں کو اسکول سے واپس لاتی ہوں اور انہیں ہوم ورک کرواتی ہوں اور شوہر کوئی مدد نہیں کرتا اور اب میں بہت تھک چکی ہوں۔‘ خاتون نے عدالت میں بتایا۔
دوسری جانب شوہر صبح کام پر جانے کے بعد گھر آکر اسمارٹ فون دیکھتا رہتا ہے اور طعام کے بعد مچھلی پکڑنے نکل جاتا ہے اور رات دیر کو واپس لوٹتا ہے۔
دوسری جانب مسلسل بیوی کی شکایت کے بعد شوہر نے بھی طلاق دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور جلد ہی یہ طلاق واقع ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔