- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
- افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
- ’ٹرسٹ اینڈ سیفٹی‘ شعبے سے وابستہ دو اعلیٰ عہدیداروں نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا
- زخموں پر شفابخش روشنائی پھیرنے والا خودکارپین ایجاد
- ہرقسم کے درد،خوف اور پریشانی سے آزاد اسکاٹش خاتون
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو شراب کا برانڈ متعارف کروانے پر کڑی تنقید کا سامنا

(فائل فوٹو)
ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھارت میں دنیا کی مقبول ترین شراب کا برانڈ کا متعارف کروا دیا ہے جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان نے فلم رائٹنگ کے بعد بزنس کی دنیا میں بھی پہلا قدم رکھ دیا، آریان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر بھارت میں ایک مقبول ترین برانڈ متعارف کرنے جا رہے ہیں۔
آریان نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس لگژری برانڈ کو متعارف کرانے میں 5 سال کا عرصہ لگا۔ آخر کار یہ D’YAVOL حاضر ہے۔‘
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اپنے نئے کاروبار کے ذریعے بھارت میں نئی واٹکا لائن کو متعارف کروانے جارہے ہیں، ساتھ ہی وہ اس نام سے ملبوسات بھی متعارف کروائیں گے جن میں شرٹس، جیکٹ، کورٹس اور ہوڈیز شامل ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کو دیئے انٹرویو میں و انٹرویو میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے کہا کہ ان کے والدین نے ان کے نئے کاروبار کے لیے ان کے ساتھ بہت تعاون کیا، ا نہوں نے بتایا کہ وہ دن میں صرف 4 سے 5 گھنٹے سوتے ہیں اور باقی وقت صرف کام کرتے ہیں۔
تاہم آریان کو ووڈکا برانڈ متعارف کروانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی انہیں منشیات کیس میں گرفتار کیا جاچکا ہے اور اب شراب کا برانڈ لانچ کرنے لگے ہیں جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی شراب نہیں بلکہ کاربونیٹڈ انرجی ڈرنک ہے جوکہ ووڈکا کی متبادل استعمال کی جاتی ہے اور اس کے مختلف فلیور ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔