کراچی میں درجہ حرارت 10ڈگری تک گرنے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 15 دسمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے اور کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حد نگاہ ڈھائی کلو میٹر رہ گئی تھی۔

آئندہ تین روز کے دوران موسم دن کے وقت خشک اور رات میں سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موسم خشک اور بالائی سندھ کے اضلاع میں دھند چھا سکتی ہے۔

بلوچستان کی شمالی مشرقی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، آئندہ 3 روز کے دوران دن کے وقت شمال مشرقی اور رات میں جنوب مغربی (سمندری) ہوائیں چل سکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔