خیبرپختونخوا میں بھتہ واغوا کی وارداتوں پر پی ٹی آئی تاجروں کا عمران خان کو خط

ویب ڈیسک  جمعرات 15 دسمبر 2022
تاجروں نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا

تاجروں نے کے پی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا

 پشاور: خیبرپختونخوا میں بھتہ واغوا کی وارداتوں پر پی ٹی آئی تاجروں نے عمران خان کو خط لکھ دیا۔

بھتہ کی کالز، گھروں پر دستی بم حملوں اور بدامنی کی صورتحال سے تاجر شدید پریشان ہیں۔

انصاف ٹریڈرز ونگ سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے صوبے میں بےامنی پر چیئرمین عمران خان کو خط لکھ دیا اور خیبرپختونخوا میں بھتہ اوراغواء کی وارداتوں پرصوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔

رہنما انصاف ٹریڈرز ونگ عاطف حلیم نے خط میں کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، حال ہی میں سابق وزیر حاجی جاوید اور سینیٹر ہدایت اللہ کے گھروں پربم پھینکےگئے، امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہوگئی ہے، میرے اپنے والد کو بھتہ نہ دینے پر 2016 میں قتل کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانےکے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، پشاور کے شہری بھتہ اور اغواء کی وارداتوں پر پریشان ہیں، گزشتہ دنوں علاقہ گلبہار میں کسٹم افسر کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

تاجرانصاف ونگ نے تاجروں کی ملاقات کروانے کیلئے عمران خان سے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ صورتحال کو درست کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

kp insaf tradres

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔