- 9 مئی؛ حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل
- حکومت کا اعتراض، چیف جسٹس سیمت تین ججز کو آڈیو لیکس کے بینچ سے ہٹانے کی درخواست
- مہندر سنگھ دھونی نے فینز کے لیے کون سا بڑا اعلان کردیا؟
- مقبوضہ کشمیر؛ ٹریفک حادثوں میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی
- 9 مئی کے واقعات پر خیبر پختونخوا میں 2528 افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ
- سعودی بریگیڈیئر جنرل جوان بیٹے کو بچاتے بچاتے سمندر میں ڈوب گئے
- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
- کراچی؛ بیوی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
- وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
ہنری کیول نے مشہورِ زمانہ سُپرمین سیریز کو الوداع کہہ دیا

(فائل فوٹو)
نیویارک: سُپرمین سیریز میں سالوں مرکزی کردار ادا کرنے والے سپرمین اسٹار ہنری کیول نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سپرمین فلموں میں سپر ہیرو کے طور پر واپس نہیں آئیں گے۔
ہالی ووڈ اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ وہ سُپر مین سیریز کو الواع کہہ رہے ہیں۔
مین آف اسٹیل اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میری ابھی ابھی جیمز گن اور پیٹر سیفران سے ملاقات ہوئی ہے اور یہ افسوسناک خبر ہے کہ میں اب سپرمین کے طور پر واپس نہیں آؤں گا۔ اسٹوڈیو کی طرف سے اکتوبر میں میری واپسی کا اعلان کرنے کے بعد یہ خبر آسان نہیں ہے، مگر یہی زندگی ہے‘۔
ہنری کیول نے سپرمین سیریز کے تخلیق کار جیمز گن اور پیٹر کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سالوں تک انہیں محبت دینے والے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں ہنری کیول نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں تصدیق کی تھی کہ وہ سپرمین کے طور پر واپس اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
یہ اعلان بلیک ایڈم کے درمیانی کریڈٹ سین میں سپرمین کے مختصر کردار کے بعد سامنے آیا تھا تاہم اب انہوں نے اس مشہورِ زمانہ سیریز کو الودارع کہہ دیا ہے۔
Henry Cavill is officially out as Superman.
Both James Gunn and Cavill confirmed the news on social media. Gunn also confirmed that a new Superman movie is on the way and that it will feature a different actor in the role. https://t.co/eUMkIdhNzt pic.twitter.com/dFJHVG3tz8
— IGN (@IGN) December 15, 2022
واضح رہے کہ جیمز گن نے اعلان کیا ہے کہ سُپرمین سیریز کا نیا ایڈیشن جلد آئے گا تاہم سُپر مین کا کردار کون ادا کرے گا اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں جبکہ ہنری کا کہنا ہے کہ وہ مختلف ڈی سی کامکس کرداروں میں نظر آئیں گے۔
A post shared by Henry Cavill (@henrycavill)
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔