- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
- افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
- ’ٹرسٹ اینڈ سیفٹی‘ شعبے سے وابستہ دو اعلیٰ عہدیداروں نے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا
- زخموں پر شفابخش روشنائی پھیرنے والا خودکارپین ایجاد
- ہرقسم کے درد،خوف اور پریشانی سے آزاد اسکاٹش خاتون
پی ایس ایل8؛ جاوید آفریدی نے خاموش احتجاج کا فیصلہ کرلیا

آٹھویں سیزن کیلئے کراچی میں شیڈول ڈرافٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع (فوٹو: ایکسپریس ویب)
کراچی: پشاور میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام سے ناخوش پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے خاموش احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے کراچی میں شیڈول ڈرافٹ میں شرکت نہیں کریں گے البتہ فرنچائز کی نمائندگی ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کریں گے۔
گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین نے اشارہ دیا تھا کہ شہر اور صوبے خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال سے غیر ملکی کرکٹرز مطمئن نہیں اور وہاں کھیلنا نہیں چاہتے۔ اس پر پشاور میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور صوبائی اپوزیشن پارٹیز نے بھی رمیز راجا کے بیان کی مذمت کی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل8 کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کل ہوگی
قبل ازیں پشاور کے حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین نے کہا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی سفری ہدایت کے باعث خیبر پختون خوا اور بلوچستان کھیلنے نہیں جاسکتے جبکہ بیشتر کھلاڑی ان جگہوں پر کھیلنے سے گریز کرتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلی بار پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کراچی میں منعقد کروائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔