وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے جنوبی پنجاب کے تحصیل تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔         

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی سے ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مطالبے پر تونسہ کو ضلع کا درجہ کے لیے فوری اقدام کیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی حتمی منظوری بھی میں نے دی ہے، چند ماہ کے قلیل عرصے میں تونسہ پانچواں نیا ضلع ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبل ازیں مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو ضلع کا درجہ دیا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔