استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’چال‘ کا ٹیزر جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 15 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لندن: سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کے نئے گانے ’چال‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

اس گانے کے بول کرک  نے نے لکھے ہیں جبکہ رکی ایم کے  نے گانے کی وڈیو ڈائریکٹ کی ہے۔

گانے میں بین الاقوامی ماڈلز بھی نظر آئیں گی جبکہ وڈیو کو مراکش میں شوٹ کیا گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان طویل مدت کے بعد اپنا سولو سونگ پیش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل 2014 میں میوزک ڈائریکٹر سلمان احمد استاد راحت فتح علی خان کی شاندار البم ’بیک ٹو لو‘ بھی ریلیز کر چکے ہیں۔

اس البم کے گانے ’محبت بھی ضروری تھی، بچھڑنا بھی ضروری تھا‘ نے دنیا بھر میں پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کیے اور سوشل میڈیا پر ایک ارب سے زائد بار دیکھا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔