سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعـء 16 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی بھاؤ بڑھ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز 4 ڈالرز اضافہ کے بعد سونے کی قیمت 1782 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 71 ہزار900 اور دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافہ سے 1 لاکھ 47 ہزار376 روپے رہی،

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کمی سے1960روپے کی سطح پر رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔