ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعـء 16 دسمبر 2022
(فوٹو : انٹرنیٹ)

(فوٹو : انٹرنیٹ)

کراچی: انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 23 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر224.71روپے سے بڑھ کر224.91روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 234روپے پر برقرار رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 256روپے سے بڑھ کر257روپے ہوگئی جبکہ 4 روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 298روپے سے گھٹ کر294روپے پر آ گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔