فلم ’جس نے لاہور نہیں دیکھا‘ کیلئے سنی دیول کا نام فائنل، انیل کپور آؤٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 15 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ممبئی: فلم ’جس نے لاہور نہیں دیکھا‘ میں بالی وڈ کےمعروف اداکار انیل کپور کی جگہ ایکشن ہیرو سنی دیول کام کریں گے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد سنی دیول فلمساز راج کمار سنتوشی کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

2017 میں سنتوشی اور سنی دیول نے ایک ساتھ دوبارہ کام کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس وقت تک کوئی چیز فائنل نہیں تھی۔

سنی دیول نے سنتوشی کے ساتھ مل کر ’گھائل‘، ’گھاتک‘ اور ’دامنی‘ جیسی فلمیں بنائی ہیں۔

فلم ’جس نے لاہور نہیں دیکھا‘ میں ابتدائی طور پر اداکار انیل کپور کو مرکزی کردار ادا کرنا تھا لیکن اب وہ اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔