آغا حسن عسکری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

میاں اصغر سلیمی  جمعرات 15 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں معروف ہدایتکار آغا حسن عسکری  کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دینے کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب میں شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکاروں، گلوکاروں اور اداکاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔

askari 1

تقریب کے دوران گلوکارہ مون پرویز اور میگھا  نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین سے بھرپور داد سمیٹی جبکہ بھنگڑا کنگ ناصر بیراج اور نامور گلوکار انور رفیع کی پرفارمنس کو بھی خوب پسند  کیا گیا۔

askari 2

ایونٹ کے چیف آرگنائزر ٹائیگر شاہ کا کہنا تھا کہ آغا حسن عسکری کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے انجام دی گئی خدمات کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے۔

askari 3

تقریب میں  نامور فلم ڈائریکٹرز سید نور، ناصر ادیب،مسعود بٹ، پرویز کلیم، کمال پاشا، شہزاد رفیق، راشد محمود، صفدر ملک، ذوالفقار مانا، الطاف حسین، میگھا، مون پرویز، خوشبو،انور رفیع، بھنگڑا کنگ ناصر بیراج، ٹائیگر شاہ، خلیل الرحمن قمر ، ڈی جی پلاک صغری صدف ودیگر نے شرکت کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔