ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 15 دسمبر 2022
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

لودھراں: ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو پولیس اور سائبر کرائم ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ نے دعویٰ کیا کہ پرائیوٹ لوگ اور تھانہ صدر پولیس نے مل کر میرے گھر چھاپہ مارا۔

دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ  نے پولیس پر الزامات لگائے ہیں کہ مجھ سمیت میرے بچوں پر تشدد کیا گیا جبکہ میری بیٹی کو مارتے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

والدہ سلمیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی سابقہ بیوی بشرا کی وکیل بھی ہمراہ تھی، میری بیٹی کو کہاں لے کر گئے اور کس کیس میں پکڑا ہمیں پولیس ابھی تک نہیں بتایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بار بار پوچھنے پر کہا گیا کہ تھانہ صدر لودھراں آجاؤ وہاں بتاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔