سندھ حکومت نے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا

کے ایم عباسی  جمعرات 15 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: سندھ حکومت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں اضافے کا درینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ نے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز اور ہاؤس افسر کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ سندھ کے پوسٹ گریجوئٹ ڈاکٹرز کی تنخواہ 73 ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ 4,ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے۔

سندھ کے ہاؤس  ڈاکٹرز کی تنخواہیں 40 ہزار سے بڑھا کر 69 ہزار کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

سیکرٹری خزانہ کی بریفنگ کے مطابق تنخواہوں کے اضافے بعد سالانہ ایک ارب 60 کروڑ بوجھ سندھ کی بجٹ پر پڑے گا، کابینہ نے مشاورت کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبہ منظور کرلیا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت اور کے پی کے تنخواہیں بڑھا چکے ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یاد رہے کے کرونا فنڈز بند ہونے کے بعد ینگ ڈاکٹر سراپا احتجاج تھے جس پر سندھ حکومت نے کرونا ڈیوٹی فنڈز کے بجائے تنخواہوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔