- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
- افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
غیرمسلسل فاقوں سے ذیابیطس کا خاتمہ ممکن

غیرمسلسل یا انٹرمٹنٹ فاسٹنگ سے ایک درجن سے زائد مریضوں کی ذیابیطس مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔ فوٹو: فائل
بیجنگ: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر آئی ہے کہ غیرمسلسل فاقوں (انٹرمٹنٹ فاسٹنگ) سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا مکمل خاتمہ ممکن ہے جو ایک اہم پیشرفت ہے۔
چین میں ذیابیطس کے شکار بعض مریضوں کو ایک عرصے تک غیرمسلسل فاقوں سے گزارا گیا اور ایک سال تک ان کی دوائیں روک دی گئیں اور اب ان کے خون میں شکر کی سالماتی سطح 6.5 فیصد پر برقرار ہے۔ خون میں گلوکوز کے اس ٹیسٹ کو ایچ بی اے ون سی کہا جاتا ہے۔ یہ تحقیق اینڈوکرائن سوسائٹی کے جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
غیرمسلسل فاقے میں دن کے کچھ گھنٹوں ( مثلاً 8 گھنٹے) بھوکا رہا جاتا ہے، کچھ ہفتوں تک روزانہ ایک کھانا ہی کھایا جاتا ہے یا ایک دن چھوڑ کر ایک دن روزے جیسی کیفیت اختیار کرنا ہوتی ہے۔ اس سے وزن کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے لیکن سب سے بڑھ کر دل اور ذیابیطس کی بیماری کو ٹالا جاسکتا ہے۔
ٹائپ ٹو ذیابیطس پوری زندگی کا روگ بن جاتی ہے لیکن ورزش اور وزن میں کمی سے اس مرض میں کمی ممکن ہے۔ لیکن چین میں تحقیق ہوئی ہے کہ چینی میڈیکل نیوٹریشن تھراپی ( سی ایم این ٹی) اپنانے سے مریضوں میں ٹائپ ٹو ذیابیطس مکمل طور پر ختم کی جاسکتا ہے اور یوں دنیا میں کروڑوں افراد استفادہ کرسکتےہیں۔
تجرباتی طور پر پہلے 36 افراد کو شامل کیا گیا جن کی 90 فیصد تعداد ٹائپ ٹو ذیابیطس کی شکار تھی۔ اکثر افراد دوا کھارہے تھے یا پھر انسولین لے رہے تھے۔ تمام افراد کو تین ماہ تک انٹرمٹنٹ فاسٹنگ سے گزارا گیا تو 55 فیصد افراد میں ٹائپ ٹو ذیابیطس غائب ہوگئی اور اب ایک سال بعد بھی وہ کوئی دوا نہیں کھارہے اور شوگر مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
واضح رہے کہ اکثر معاملات میں اگر ذیابیطس چھ سال سے زائد پرانی ہوجائے تو اسے ختم کرنا ممکن نہیں رہتا لیکن اس مطالعے میں سارے مریض 6 سے 11 برس تک اسی بیماری کے شکار تھے۔ اس مطالعے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ فاقوں کے اس طریقے پر عمل کرنے والے تمام مریضوں کی دوا میں 77 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔