منی لانڈرنگ کیس؛ سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش ہو گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 16 دسمبر 2022
سلیمان شہباز ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہو گئے (فوٹو فائل)

سلیمان شہباز ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہو گئے (فوٹو فائل)

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش ہو گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں رمضان شوگر ملز بے نامی اکاونٹس سے متعلق درج مقدمے کی تفتیش میں سلیمان شہباز باقاعدہ شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ اور  اثاثہ جات  کیسز میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

ایف آئی اے نے اس موقع پر ابتدائی تفتیش کے بعد سلیمان شہباز کو ایک سوال نامہ دیا گیا، جس کا جواب دینے کے لیے انہوں نے کچھ وقت مانگ لیا۔سلیمان شہبازایف آئی اے کے سوالوں کا تحریری جواب جمع کرائیں گے۔

ایف آئی اے کے مطابق رمضان شوگر ملز بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے درج  مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ سلیمان شہباز نے مقدمہ نمبر 39/2020 تھانہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی، جس کے بعد وہ آج مقدمے میں شامل تفتیش ہو گئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمے میں سلیمان شہباز کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔