- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
- کراچی؛ بیوی کو سر پر اینٹ مار کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار
- قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع
- پاکستان سے گائے کے گوشت کی برآمدات 24.8 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
- فلائنگ کلبز اور چارٹر کمپنیوں کے جہازوں کو فیول کی فراہمی بند
- وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلیے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ
- نواز شریف پارٹی عہدے پر بحالی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
- ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان
- ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مانگ لیے
- پلیئرز امیج رائٹس، فیکا نے معاوضہ مانگ لیا
- عمران ریاض لاپتا کیس؛ معاملے میں افغانستان کے نمبرز استعمال ہونے کا انکشاف
- ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت، آئی سی سی چیف کو یقین دہانی درکار
- چین نے امریکا کی وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست مسترد کردی
- ڈکیتی میں مزاحمت پر احتساب بیورو کے حاضر سروس جج قتل
- دوران پرواز بچے کی پیدائش؛ قطر کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- نیشنل گیمز؛ آرمی نے باقی ٹیموں کو کوسوں پیچھے چھوڑ دیا
- گھر میں لگائے گئے پودے سرطان کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا تجربہ

بھارت اگنی-5 بیلسٹک میزائل ایٹمی صلاحیت کا حامل اور 5 ہزار 400 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے، فوٹو: ٹوئٹر
نئی دہلی: جارحیت پسند بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’اگنی-5‘‘ کا تجربہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوہری صلاحیت کے حامل ’’اگنی-5‘‘ کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جو 5 ہزار 400 کلومیٹر کے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔تجرباتی بنیاد پر میزائل کو اڈیشہ کے عبدالکلام جزیرے پر مربوط ٹیسٹ رینج سے لانچ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ پہلے سے طے شدہ مشق ہے اور تجربے سے پہلے پروٹوکول کے تحت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی تاہم ماہرین کا کہنا ہے تجربے کا اصل مقصد چین کو پیغام دینا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی
خیال رہے کہ دو روز قبل ہی بھارتی ریاست اروناچل کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس پر متعدد بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
اسی طرح لداخ کی وادی گلوان میں 15 جون 2020 کو دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان پرتشدد تصادم میں 20 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے اگنی-5 کی جو تفصیلات شیئر کی گئی ہیں اس میں بھی نقشے میں چین کو واضح طور پر دکھایا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ اصل مقصد چین کو دباؤ میں لینا ہے۔
دوسری جانب چین کی جانب سے بھارت میزائل تجربے پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔