آن لائن فراڈ گینگ سے ایشوریا رائے کا جعلی پاسپورٹ برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 16 دسمبر 2022
 فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: انڈیا میں دھوکا دہی کے ملزمان سے اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی پولیس نے تین ملزمان کو گریٹر نوئیڈا کے علاقے سے فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

ملزمان پر ایک فارمیسی کمپنی کے نام پر ایک کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے کے فراڈ کے علاوہ شادی کرانے والی سائٹس اور ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ملزمان سے یہ جاننا چاہتی ہے کہ وہ اس پاسپورٹ سے کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔

ایشوریا کا جعلی پاسپورٹ برآمد ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، 2012 میں بھی ریاست گجرات سے ان کے پاسپورٹ کی ایک کاپی برآمد ہوئی تھی۔

 

 

 

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔