کوئٹہ؛ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 2 اپريل 2014
فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
فوٹو: رائٹرز/فائل

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق افغانستان سے ہے اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔