- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
- عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، نواز شریف
- گیدڑ کو دیکھو خود پرمشکل وقت آیا تو امریکا کے پاؤں پکڑ لیے، مریم نواز
- فیفا ورلڈ کپ میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرنے والے دو پاکستانی اب تک جیل میں قید
- بھوکا ریچھ 60 کیک کھا گیا اور بیکری والے دیکھتے رہ گئے
- جیلوں میں خواتین سے ناروا سلوک کا پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، نگران وزیر اطلاعات پنجاب
- بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا
- عمران فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کریں گے، رانا ثنا اللہ
- عمران خان اتنا آگے جاچکا ہے کہ اس سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیردفاع
- فرانسیسی فٹبالر کیلان ایمباپے کا پاکستانی ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل
- 9 مئی واقعات؛ کراچی میں پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں اورکارکنان کی فہرست تیار
- صدرمملکت کی جگہ مودی نے پارلیمانی عمارت کا افتتاح کردیا، اپوزیشن کا بائیکاٹ
- مختلف وٹامن اور ورزش دماغ کو جوان رکھنے میں معاون ثابت
- امریکا؛ ہائی اسکول کے 33 میں سے 28 طالبعلم فیل؛ گریجویشن تقریب منسوخ
- ٹی ٹی پی میں اندرونی اختلافات شدید، آپس کی لڑائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک و زخمی
- کراچی، سپرہائی وے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول کوسوتیلے باپ نے قتل کیا
- صدر و وزیراعظم کا یوم تکبیرپرقوم کو خراج تحسین و مبارکباد
- جڑواں شہروں میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار
- امریکی شخص فلائٹ کے لیے ، سڑک کھودنے والی گاڑی چراکر ایئرپورٹ جا پہنچا
معلومات کے 10 ہزار نقاط والا اے آر اسمارٹ گلوب

اے آر اسمارٹ گلوب 11 مختلف شعبوں میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ فوٹو: ویوبا لیب
ہانگ کانگ: بالخصوص بچوں کو تاریخ، جغرافیہ اور دیگر علوم سکھانے والا ایک دلچسپ کرہ ارض ماڈل (گلوب) بنایا گیا ہے جس پر برقی پین رکھتے ہیں وہاں کی تاریخ اور ان گنت معلومات سامنے آجاتی ہے۔ اس طرح پورے گلوب پر کوئی 10 ہزار مقامات ایسے ہیں جہاں سے مختلف شعبوں کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
تمام ڈیٹا کو آسان انداز میں ایپ کی بدولت فون، ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح بچے بہت دیر تک اس سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی معلومات بڑھا سکتےہیں۔ فی الحال کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر اس کا چندہ جاری ہے اور تعارفی قیمت 69 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اسمارٹ گلوب میں خصوصی اے آر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے تحت 11 تھیمز یا شعبوں، 220 ممالک اور اقوام کے علاوہ پہاڑوں، سمندروں اور جغرافیائی حصوں کے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اے آر اسمارٹ گلوب 720 درجے پر گھومتا ہے اور آواز سے بھی آپ کو کسی اہم مقام کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ اس طرح دفاتر، اداروں، اسکولوں اور گھروں کے لیے یکساں مفید ہے۔ بس ایک پین کسی بھی جگہ رکھئے اور وہاں کے ملک، آبادی، دارالحکومت، جغرافیہ، کرنسی، قومی دن، تاریخ، وسائل، وجہ شہرت اور دریاؤں کے ساتھ ساتھ طبعی جغرافیہ کا احوال بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب اس میں دلچسپ گیم بھی ہیں جنہیں کھیل کر آپ بہت کچھ جان سکتے ہیں۔ لیکن یہ معلومات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ ستاروں، کہکشاؤں، فلکیاتی اجسام، اور ان کے بارے میں دلچسپ معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ خود ہمارے کرہ ارض، اس کی تاریخ، طبعی خدوخال، سمندر، دریا، پہاڑ اور جنگلی حیات بھی ایک کلک کی دوری پر ہیں۔
ایپ کی بدولت آپ ساری معلومات نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ اسے محفوظ بھی کرسکتےہیں۔ اس طرح عملی طور پر یہ سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کا ایک دلچسپ مجموعہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔