اٹک میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کی 2 بچیاں جاں بحق، 7 کی حالت غیر

ویب ڈیسک  بدھ 2 اپريل 2014
6 افراد کے معدے صاف کر دیئے گئے ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز۔ فوٹو؛ فائل

6 افراد کے معدے صاف کر دیئے گئے ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹرز۔ فوٹو؛ فائل

اٹک: ہنجراں میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کی 2 بچیاں جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد بے ہوش ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کے علاقے ہنجراں میں زہریلا کھانا کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد بے ہوش ہو گئے جنھیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال اٹک منتقل کیا گیا تاہم سہولیات کے فقدان کے باعث تمام متاثرہ افراد کو سول اسپتال راولپنڈی منتقل کرنا پڑا جہاں 2 بچیاں دوران علاج دم توڑ گئیں، جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 5 اور 13 سال ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 6 افراد کے معدے صاف کر دیئے گئے ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔