چمن بارڈر پر پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان جنگ بندی

تجارت اور پیدل آمدورفت بھی بحال، سرحد پر کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں بھی جاری


ویب ڈیسک December 17, 2022
بارڈر سے پیدل آنے والے والوں کی آمد و رفت جاری ہے، سیکیورٹی حکام (فوٹو: فائل)

بلوچستان میں واقع چمن بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی سرحدری فورسز کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف جنگ بندی ہوچکی ہے، جنگ بندی کے بعد باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بحال ہے، سرحد پر کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

یہ پڑھیں : چمن میں فائرنگ کے واقعے پر پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

سیکیورٹی حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چمن بارڈر کے قریب علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں