- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
- شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم
- خواتین قیدیوں سے بدسلوکی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- نیشنل گیمز؛ بسمہٰ خان کا سوئمنگ پول پر راج، 8 گولڈ میڈلز جیت لیے
- بھارتی فوج تمغوں کے لالچ میں جعلی مقابلوں کی اسپیشلسٹ بن گئی
- انتخابات نظرثانی کیس: چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سماعت آج ہوگی
- طلبا میں متعدد ذہانتوں کی نگہداشت
- معذور طالبہ کے مددگار کتے کو بھی ڈپلوما ڈگری دیدی گئی
- پاکستان سمیت کئی ممالک میں تحقیق سے برین ہیمریج کا مؤثرعلاج ممکن
- سونے سے قبل فیس بک پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں
- امریکا میں موٹرسائیکل ریلی کے دوران فائرنگ، 3افراد ہلاک
- 119 اُڑن طشتریاں امریکا میں گرنے کا انکشاف
نیپرا نے ڈسکوز کیلئے 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

سی پی پی اے نے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی (فوٹو فائل)
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے واپڈا کی سابق تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کیلئے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 29 نومبر 2022 کو فیول چارجز ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ستمبر میں فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں صارفین سے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو صرف ایک ماہ کیلئے لاگو ہوا تھا جبکہ اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف دسمبر کے ماہانہ بلوں پر ہوگا۔
نیپرا نے کہا اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا البتہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی بل کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔