صدر مملکت نے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 دسمبر 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر عارف علوی نے 20 دسمبر کو ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس کارروائی کے اختتام پر ملتوی کردیا، اجلاس پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت ملتوی کیا گیا ہے۔

اس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منگل 20 دسمبر5.30 بجے قومی اسمبلی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی منگل کو سہ پہر 3 بجے شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔