حافظ آباد میں لڑکی پر کتے چھوڑنے کا واقعہ ڈرامہ نکلا

ویب ڈیسک  بدھ 2 اپريل 2014
خاتون پرکتے چھوڑنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،گھریلو جھگڑاتھا جسےغلط رنگ دیا گیا،ڈی پی او حافظ آباد۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

خاتون پرکتے چھوڑنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا،گھریلو جھگڑاتھا جسےغلط رنگ دیا گیا،ڈی پی او حافظ آباد۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

حافظ آباد: حافظ آباد میں لڑکی پرکتےچھوڑنےکا واقعہ ڈرامہ نکلا جبکہ لڑکی نے تماشا رچاتے ہوئے مخالف نوجوان کوپھینٹی لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ سکھیکی میں حافظ آباد کے علاقے حاجی پورہ کی رہائشی شیر بانو نامی خاتون  دوڑتی ہوئی آئی اور شور مچا دیا کہ اس پر مخالفین نے کتے چھوڑ دیئے جس کے بعد خاتون بیہوشی کا ڈرامہ رچاتی رہی جبکہ لڑکی کااصرارتھا کہ مخالفین نے اس پرتھانےمیں کتےچھوڑے اوراسےماراپیٹا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، لیکن کچھ ہی دیربعد تھانےمیں موجود لڑکی نےاپنی والدہ کےساتھ مل کر اپنےمخالف پردھاوابول دیا اورجی بھرکرنوجوان افتخار کی پٹائی کی۔

تشدد کئے جانے کا ڈرامہ کرنے والی لڑکی اپنی والدہ کےساتھ تھانےمیں شوہر سےجہیزکے سامان کی واپسی کیلئےدرخواست دینےآئی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نےبھی کتےچھوڑنےکی خبرکانوٹس لےکررپورٹ طلب کرلی لیکن ڈی پی او حافظ آباد زبیر دریشک کا کہنا ہے کہ خاتون کو کتے کے کاٹنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ آپس کا گھریلو جھگڑاتھا جسےغلط رنگ دیا گیا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔