بابراعظم سال میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 دسمبر 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل نصف سینچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

ہفتے کےروز کراچی میں انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بابر اعظم نے رواں سال انٹرنیشنل کرکٹ میں 23 ویں نصف سینچری اسکور کی۔

بابر کے 23 ففٹی پلس اسکور میں سات سنچریاں اور سولہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں نو، ون ڈے میں آٹھ اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 بار پچاس سے زائد رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل 2013 میں مصباح الحق نے 22 انٹرنیشنل نصف سینچریاں بنائی تھیں۔ اسکور کی تھیں،

سری لنکا کے کھلاڑی کمار سنگاکارا نے 2014 میں25 جب کہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس اسکور کیے تھے۔

بھارت کے سارو گنگولی اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی ایک کیلنڈر سال میں 23،23 ففٹی پلس اسکور کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔