فیفا ورلڈکپ؛ کروشیا نے مراکش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 دسمبر 2022
(تصویر: اے پی)

(تصویر: اے پی)

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے پلے آف میں کروشیا نے مراکش کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

کروشیا کی جانب سے جوسکو گویرڈیول نے ساتویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو مراکش کے اشرف داری نے نویں منٹ میں برابر کر دیا۔

42 ویں منٹ میں مِسلاف اورسِچ نے دوسرا گول اسکور کر کے کروشیا کو ایک بار پھر برتری دلائی جس کو مراکش میچ کے اختتام تک برابر نہیں کر سکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔