نامور اداکارہ نیلوفر عباسی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

کراچی: یونائیٹڈ میرین ایجنسی کی جانب سے کراچی میں نامور اداکارہ نیلوفر عباسی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیلوفر عباسی کا کہنا تھا کہ میرے شوہر قمر علی عباسی نے مجھے لکھنے کی ترغیب اور حوصلہ دیا، یہ محبتیں اور پیار ہی میرا سرمایہ ہیں، میرے لیئے اس سے زیادہ خوشی اور کامیابی کیا ہوسکتی ہے کہ مجھے اتنی والہانہ محبت کرنے والے ملے ہیں۔

طلعت حسین کا کہنا تھا کہ نیلوفر عباسی نے ہر کردار فطری اندارمیں کیا، یہ پاکستان کی مقبول اور ہر دل عزیز شخصیت ہیں، ان کے شوہر، والد اور والدہ کے علاوہ ان کے ماموں انور احسن صدیقی ہماری تہذیب کا بڑا سرمایہ ہیں۔

خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا شہزوری ڈرامہ تاریخ میں لکھا گیا ایک سنہری لفظ ہے۔ نیلوفرعباسی اور ہمارا ساتھ بہت پرانا ہے۔

زیبا شہناز کا کہنا تھا کہ میں اور ہم جسے بہت سے اداکار نیلوفر عباسی کی وجہ سے انڈسٹری میں آئے۔ نیلوفر عباسی نے جو کام کیا وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں موجود ہیں، یہ ہمارے ملک کا مان ہیں۔

یونائیٹڈ میرین ایجنسی کے سی ای او سہیل شمس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں نام بنانا بہت مشکل کام ہے، نیلوفر عباسی ان میں سے ایک ہیں جنہوں نے کامیابی حاصل کی، آپ کا ڈرامہ شہزوری کا اثر ہماری فلموں پر بہت ہوا ہے۔

تقریب میں راجو جمیل، منظور قریشی ، بہروز سبزواری، زیبا شہناز، ہما میر، جاوید جبار،اقبال لطیف، ندا یاسر، حمیرہ قصوری،یاسر نواز، وجاہت روف ، محمود شام سمیت پاکستان کے نامور اداکاروں نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔